باڈی گارڈ
 ایک صاحب محفل میں آئے تو دس آدمی ان کے پیچھے پیچھے ۔۔۔ ہاتھوں میں کلاشنکوفیں ۔۔۔ میں نے صاحب سے پوچھا : آپ نے یہ آدمی ساتھ کیوں رکھے ہوئے ہیں ؟ فرمانے لگے حفاظت کیلئے ۔۔۔ میں نے عرض کیا سرکار آپ کی حفاظت یہ دس بندے کرتے ہیں تو پھر ان کی حفاظت کون کرتا ہے ؟ وہ کہنے لگے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اگر باڈی گارڈ رکھا ہوتا تو شہید نہ ہوتے ۔۔ میں نے کہا تبھی تو باڈی گارڈ  نہ رکھا کیونکہ وہ شہادت جیسی نعمت عظمٰی سے محروم نہیں ہونا چاہتے تھے ۔۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک روز فرمایا تھا عوام کا یہ کام نہیں کہ وہ میری حفاظت کریں یہ تو میرا کام ہے کہ میں ان کی حفاظت کروں‌بفرض محال آپ کی بات مان لی جائے کہ باڈی گارڈ ہوتے تو بچ جاتے تو ایک بات بتائیے امریکہ کا صدر کینڈی گولی کا شکار کیوں ہوگیا تھا حالانکہ کمانڈو ساتھ تھے ، محافظ ساتھ تھے ، خفیہ ایجنسی کی آنکھیں ساتھ تھیں ۔۔۔ پھر وہ دشمن کی گولی کا شکار کیوں ہوا ؟ وہ چپ کرگئے ۔۔ میں نے عرض کی حضور ۔۔۔ صرف ٹہکا ہے ۔
اگر موت لوہے سے ڈرتی ہوتی تو کوئی لوہار نہ مرتا ۔۔۔ موت برحق ہے زندگی میں شک ہے۔