حمد
 تعریف کے لائق ہے وہ اللہ جس نے حکم دیا اولاد کو رزق کے ڈر سے قتل نہ کرو ۔ ایک ناحق قتل ۔۔۔ انسانیت کا قتل ہے اور ظالم کا قتل کرنا انسانیت کا بچائو ہے ۔ جس نے حضرت عیسی علیہ السلام کو لڑنے سے منع کیا لیکن ہمیں مظلومو ں کی مدد کرنے کا حکم دیا ۔
 تعریف کے لائق ہے وہ اللہ جو امن کو پسند کرتا فرماتا ہے ، اس نے جہاد کا حکم بھی امن قائم رکھنے کے لئے دیا ، وہ تلوار کو پسند نہیں کرتا ۔۔پیار کو ، کردار کو ، اور اچھی گفتار کو پسند کرتا ہے اور اسے وہی لڑکے پسند ہیں جو لڑ۔۔۔کے نہیں آتے۔