کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0003
 حضرت کعب احبار سے منقول ہے کہ جب اللہ تعالٰی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کرنا چاہا تو جبرئیل علیہ السلام کو حکم دیا کہ سفید مٹی لا ئو ۔ جبرئیل بہشت کے فرشتوں کے ساتھ اترے اور حضرت کی قبر شریف کی جگہ سے مٹھی بھر خاک سفید چمکتی دکمتی اٹھالائے پھر وہ مشت خاک سفید بہشت کے چشمہ تسنیم سے گوندھی گئی یہاں تک کہ سفید موتی کے مانند ہوگئی جس کی بڑی شعاع تھی۔ بعد ازاں فرشتے اسے لےکر عرش اور کرسی کے گرد اور آسمانوں اور زمین میں پھرے یہاں تک کہ تمام فرشتوں نے آپ ( روح انور اور مادہ اطہر ) کو آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے پہچان لیا