نماز، متقی بنادیتی ہے
 ارشاد باری تعالی ہوا، (بیشک نماز منع کرتی ہے بے حیائی اور بری بات سے)۔ (العنکبوت ۴۵، کنز الایمان)
اس آیت سے معلوم ہوا کہ نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے یعنی جو شخص پابندی سے نماز کو اس کے حقوق و آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے ادا کرتا ہے، رفتہ رفتہ وہ تمام برے کاموں کو چھوڑ دیتا ہے اور متقی بن جاتا ہے۔
(ایک انصاری جوان سید عالم صلی اللہ علیہ والسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا اور بہت سے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب بھی کرتا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ والسلم سے اسکی شکایت کی گئی، آپ نے فرمایا، اس کی نماز کسی روز اس کو ان بری باتوں سے روک دے گی۔ چنانچہ جلد ہی اس نے توبہ کی اور اسکا حا ل بہتر ہوگیا۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا، جس کی نماز اسے بے حیائی اور برے کاموں سے نہ روکے وہ نماز ہی نہیں۔ (تفسیر خزائن العرفان)