کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0017
sulemansubhani نے Saturday، 21 October 2006 کو شائع کیا.
کیا آپ جانتے ہیں ؟ 0017
شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس میںانبیاءکرام کی امامت فرمائی ، یہ کون سی نماز تھی ؟ اس میں علماء کے دو قول ہیں، علماء فرماتے ہیںکہ یہ نماز عرش کی طرف پرواز کرنے سے پہلے بیت القدس میں پڑھائی اس صورت میں یہ عشاء کی نماز ہوئی ۔ کچھ علماء کا قول ہے کہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر معراج سے واپسی پر یہ نماز پڑھائی ، اس صورت میں یہ فجر کی نماز ہوئی اور کچھ علماء کا خیال ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کو جاتے وقت اور وہاںسے واپسی پر ، دونوںوقت امامت فرمائی ۔
ٹیگز:-