شھد کي مکھي
sulemansubhani نے Monday، 6 November 2006 کو شائع کیا.
کيا آپ جانتے ہيں ؟ 0034
مثنوي شريف ميں ہے کہ ايک مرتبہ سيد عالم صلي اللہ عليہ وسلم نے شہد کي مکھي سے پوچھا کہ تو شھد کيسے بناتي ہے اس نے عرض کي ياحبيب اللہ صلي اللہ عليہ وسلم ہم چمن ميں جاکر طرح طرح کے پھولوں کا رس چوستے ہيں پھر اس کو منہ ميں لےکر اپنے چھتوں تک آجاتے ہيں اور وہاں اگل ديتے ہيں وہی شہد ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھولوں کے رس پھیکے یا کسیلے ہوتے ہیں اور شہد میٹھا ، یہ مٹھاس کہاں سے آتی ہے ؟ شہد کی مکھی نے عرض کیا ہمیں قدرت نے سکھایا کہ ہم چمن سے لے کر چھتوں تک راستے بھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے ہوئے آتے ہیں اسی کی برکت سے شہد میں لذت اور مٹھاس پیدا ہوتی ہے ۔
ٹیگز:-