عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایمان کی جان ہے
حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بارگاہ رسالت میں عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ آپ مجھے میری جان کے سوا ہر چیز سے زیادہ پیارے ہیں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کوئی ہرگز مومن نہیں ہوسکتا ، جب تک کہ میں‌اسے اس کی جان سے بھی زیادہ پیارا نہ ہوجاؤں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی آقا !‌ اب آپ مجھے میری جان سے بھی زیادہ عزیزہیں ، فرمایا اے عمر ! اب تیرا ایمان کامل ہوگیا۔ ( بخاری )