عشرہ مبشرہ
یوں تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بہت سے صحابیوں کو مختلف اوقات میں جنت کی بشارت دی اور دنیا ہی میں ان کے جنتی ہونے کا اعلان فرمادیا مگر دس ایسے جلیل القدر اور خوش نصیب صحابہ کرام علیہم الرضوان ہیں جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کے منبر شریف پر کھڑے ہوکر ایک ساتھ ان کا نام لیکر جنتی ہونے کی خوشخبری سنائی ، تاریخ میں ان خوش نصیبوں کا لقب عشرہ مبشرہ ہے جن کی مبارک فہرست یہ ہے ::
1۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
2۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
3۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
4۔حضرت علی مرتضٰی رضی اللہ عنہ
5۔حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ
6۔ حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ
7۔حضرت عبد الرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ
8۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
9۔حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ
10۔حضرت ابو عبیدہ بن الجراح‌رضی اللہ عنہ
(ترمذی جلد دوئم ، مناقب عبدالرحمان بن عوف )