ایتھنز(نامہ نگار،سکندرریاض چوہان) بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک ہندولڑکی نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر صاحبزادہ سلطان نیاز الحسن قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ اس کا اسلامی نام غلام فاطمہ رکھا گیا ۔ اسلام میں داخل ہوتے وقت غلام فاطمہ شدت جذبات سے بلک بلک کر رو پڑی۔ غلام فاطمہ کے قبول اسلام میں نو مسلم محمد علی کا بڑا کردار ہے،جس کی ترغیب پر نوجوان لڑکی نے قبو ل اسلام کیا نومسلم محمد علی نے پچھلے سال حضرت سلطان باہوٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین صاحبزادہ پیر فیاض الحسن کے ہاتھ پر قبول اسلام کیاتھا۔