عید الاضحٰی مبارک ہو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی بہت بہت مبارکباد ہو ، دعا ہے اس خوشی بھرے موقع پر اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حال پر رحم فرمائے اور مسلمانوں کو فتح و نصرت عطا فرمائے آمین یا اللہ تبارک وتعالٰی تمام حجاج کرام کا حج اپنی بارگاہ میںقبول فرما ۔ اور جو اس نعمت سے محروم رہے ہیں انہیں یہ نعمت جلد عطا فرما۔ یا اللہ تبارک و تعالٰی ہماری نمازوں کو ہماری قربانی کو اپنی بارگاہ میںقبول ومقبول فرما ۔ آمین
ہمارے جتنے بھی مسلمان مرد عورت بوڑھے بچے اس دنیا سے جا چکے ہیں الٰہی سب کی مغفرت فرما ۔ سب کی قبر پر اپنی رحمت و برکات کا نزول فرما۔ خصوصی طور پر ہمارے نہایت ہی محترم عمر الٰہی صاحب ، حافظ علامہ محمد نواز صاحب ، سیف اللہ خان صاحب ، محترم سعد صاحب وزوجہ ، عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم محترم الحاج شیر محمد صاحب رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کے دعا کیجیے اللہ تعالٰی مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے آمین
والسلام
سلیمان سبحانی و مسز سلیمان سبحانی