کراچی (پ ر) پیر سید اکبر شاہ مرحوم کی مذہبی، قومی، تبلیغی اور روحانی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف طیب، حامد سعید کاظمی شاہ، شبیر احمد قاضی، غلام حسین پیرزادہ، الحاج محمد رفیع، سعید امینی، راشد خیرآبادی، غلام مرتضیٰ رضوی نے کہا کہ پیر سید اکبر شاہ بخاری نے نظام مصطفیٰ کے نفاذ اور مقام مصطفیٰ کے تحفظ، اسلام اور نظریہ پاکستان کی بالادستی کیلئے جو لازوال جدوجہد کی وہ مذہبی، عوامی اور سیاسی حلقوں کیلئے قابل ستائش ہے۔