بدمذہب سے ترش رو ہو کر با ت کرو

1۔ عن انس بن مالک رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسو ل اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم : اِذَا رَایتُم صَاحِبَ بِدعَۃٍ فَاکفَھِرُوا فِی وَجہِہ ، فَاِنّ اللّٰہَ یُبغِضُ کُلَّ مُبتَدِعٍ، وَ لاَ یَجُوزُ اَحَد مِّنہُم عَلیَ الصِّرَاطِ لٰکِن یَّتَہَافَتُونَ فِی النَّارِ مِثلَ الجَرَادِ وَ الذُّبَابِ ۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی بد مذہب کو دیکھو تو اسکے رو برو اس سے ترش روئی کرو۔ا س لئے کہ اللہ تعالیٰ ہر بدمذہب کو دشمن رکھتا ہے ،ان میں کوئی پل صراط پر گزرنہ پائے گا بلکہ ٹکڑے ہو کر آگ میں گر پڑیں گے جیسے ٹڈی اور مکھیاں گرتی ہیں ۔“ فتاوی رضویہ 6/103