لطیفہ نمبر 13 :-
وہ تشّدد پسند، درشت مزاج اور بد اخلاق تھے

قیام دیوبند کے زمانے میں بارہا جی چاہنے پر بھی میں ان سے ملتے ہوئے خوف کھاتا تھا ۔ جامع المجد دین کو پڑھکر میرا خیال پختہ یقین کے سانچے میں ڈھل گیا ۔
فاضل دیو بند مولانا سعید احمد اکبر آبادی کی آپ بیتی :-
مولانا (تھانوی) کی تشدد پسندی اور درشت مزاجی کی جو روایات برابر سننے میں آتی رہتی ہیں ان کا اثر یہ ہوا کہ قیام دیو بند کے زمانے میں بارہا جی چاہنے کے با وجود مولانا کی خدمت میں حاضری کی جرات کبھی نہیں ہوئی ۔ جامع المجددین میں اسی طرح کے واقعات نظر سے گذرے تو یہ اثر اور قوی ہو گیا ۔ ( برہان دسمبر 1952 ص 366 )