بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِذۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَالۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ

اور جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی اور حق اور باطل میں فرق کرنے والا (معجزہ) دیا ‘ تاکہ تم ہدایت پاؤ

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب اور فرقان دی۔ (البقرہ : ٥٣)
کتاب سے مراد تورات ہے اور اسکے نزول کا واقعہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے اور فرقان سے مراد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزات ہیں ‘ جن میں عصا تھا ‘ اور یدبیضا ‘ اور بھی کئی معجزات تھے جن کو نو آیات بینات سے تعبیر فرمایا ہے ‘ ان سب کی تفصیل انشاء اللہ اپنے مقام پر آئے گی۔

[Tibyan-ul-Quran 2:53]