ہالینڈ کے حوالہ سےممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری سابق صدد انجمن طلباء اسلام کی انتہائی قابل عمل تجاویز جن سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہوئے تائید کرتے ہیں۔

۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

ہالینڈ کے بد باطن رہنما کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے-اس کے خلاف اظہار غم و غصہ اور احتجاج تو ہمیں ہر حال میں ریکارڈ کروانا چاہیے مگر کچھ کام اور بھی کرنے چاہییں

اولاً- ہمارے احتجاج کو متشدد اور گھیراؤ جلا ؤ سے علیحدہ رہنا چاہیے کہ اسلام مخالف میڈیا کو مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کا موقعہ فراہم نہ ہو سکے

ثانیاً- دنیا بھر میں ہالینڈ کے سفارت خانوں کو احتجاجی ای میلز سے بھر دیا جائے

ثالثاً – ہر اسلامی ملک کے ادیب شاعر مصنف علما مشائخ مشترکہ طور پر ہالینڈ کے سفیر سے مل کر مسلم امت کے جذبات سے آگاہ کریں- اور تحریری مراسلے پیش کریں

رابعاً – ہالینڈ اور دیگر مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمان اپنے اپنے حلقے کے پارلیمانی نمائندوں کو ای میلز اور ملاقاتوں کے ذریعے اپنی تشویش سے آگاہ کریں اور ان سے ہالینڈ حکومت پر معاملے سلجھانے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کریں-

خامساً – مغربی ممالک میں بسنے والے مسلم عظماء انٹر فیتھ ڈائیلاگ کے ذریعے غیر مسلم علما کو اس حساس مسئلے کی سنگیینی سے آگاہ کریں اور انہیں اصلاح احوال کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کریں

سادساً – مسلم اہل قلم ادیب صحافی عالمی میڈیا میں حضور سرکار دو عالم ﷺ کی سیرت اور تعلیمات کو اجاگر کریں

سابعاً – عالمی اعتبار اور اہمیت رکھنے والے مسلم جرائد ڈیلی اور ویکلی شروع کیے جائیں

ثامناً- مسلم اہل صحافت عالمی معیار اعتبار اور اہمیت کے حامل نیوز چینل بنائیں

تاسعاً – انٹر نیٹ پر You Tube کی طرز پر We Tube شروع کی جائے جس پر سیرت نبی کو ہر زبان میں عام کیا جائے

عاشراً- مسلم معاشروں میں تعلیم تعلم تحریر تصنیف اور مطالعے ، باہمی رواداری یگانگت اور اتحا د واتفاق کو فروغ دیا جائے.

12 منہ۔

تمام احباب سے عمل کی گزارش ہے۔

حمزہ مصطفائی عفی عنہ

#BoycottHolland

#Boycott

#