عتیق الرحمن رضوی:

*’’الفردہ فی شرح البُردہ‘‘ انڈروائڈ ایپ کا اجرا*

سرزمین ممبئی پر یکم ستمبر ۲۰۱۸ء بروز سنیچر شب میں آل انڈیا جیلانی مشن کے زیر اہتمام حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کے عُرسِ چہلم کی بابرکت تقریب میں علامہ مفتی محمد سلمان رضا خان قادری[بریلی شریف] کے دستِ مبارک سے قصیدۂ بردہ شریف کی عربی شرح ’’الفردہ فی شرح البُردہ‘‘ کے انڈروائیڈ[موبائل] ایپلی کیشن کا اجرا عمل میں آیا۔اِس ایپ کو حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں[ممبئی] کی فرمائش پر بنایا گیا۔ اِس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلِک کریں

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.noorisys.alfarda

حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے قصیدۂ بردہ شریف کی جامع و مبسوط، علمی و ادبی شرح ’’الفردہ فی شرح البُردہ‘‘ کے نام سے تحریر کی۔ عربی میں قصیدہ بردہ کی یہ شرح بڑی مقبول ہوئی۔ رسول گرامی وقارﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عشاق قصیدۂ بردہ شریف کے وِرد سے نذرانۂ محبت پیش کرتے ہیں۔ عاشقانِ مصطفیٰ کے لیے یہ ایپ بڑا مفید و نافع ہے۔

*نوری مشن، مالیگاؤں