عورت کیا ہے؟

عورت کیا ہے؟

عورت ۔ خدا کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

عورت ۔ دنیا کی آباد کاری اور دینداری میں مردوں کے ساتھ تقریباً برابر کی شریک ہے۔

عورت ۔ مرد کے دل کا سکون’ روح کی راحت’ ذہن کا اطمینان’ بدن کا چین ہے۔

عورت ۔ دنیا کے خوبصورت چہرہ کی ایک آنکھ ہے۔ اگر عورت نہ ہوتی تو دنیا کی صورت کانی ہوتی۔

عورت ۔ آدم علیہ السلام و حضرت حوا کے سوا تمام انسانوں کی ”ماں” ہے اس لئے وہ سب کے لئے قابل احترام ہے۔

عورت ۔ کا وجود انسانی تمدن کے لئے بے حد ضروری ہے اگر عورت نہ ہوتی تو مردوں کی زندگی جنگلی جانوروں سے بد تر ہوتی۔

عورت ۔ بچپن میں بھائی بہنوں سے محبت کرتی ہے۔ شادی کے بعد شوہر سے محبت کرتی ہے۔ ماں بن کر اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے۔ اس لئے عورت دنیا میں پیار و محبت کاایک ”تاج محل” ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.