حدیث نمبر :34

34روایت ہے عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جو گواہی دے کہ اﷲ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور یقینًا محمد اﷲ کے رسول ہیں اﷲ تعالٰی اس پر آگ حرام کرے گا ۱؎

شرح

۱؎ اس کی شرح پہلے گزر چکی کہ اس سے مراد تمامی اسلامی عقائد قبول کرلینا ہے اور مطلب یہ ہے کہ جس کے عقائد درست ہیں وہ دوزخ میں ہمیشہ نہ رہے گا،یا اس سے وہ شخص مراد ہے جو ایمان لاتے ہی فوت ہوجائے،یا یہ حدیث اس وقت کی ہے جب احکام شرعیہ بالکل نہ آئے تھے۔بہرحال یہ حدیث دیگر احادیث کے خلاف نہیں۔