حدیث نمبر :38

روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی چابیاں ۱؎ کلمہ شہادت ہے کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں۔اسے احمد نے روایت کیا۔

شرح

۱؎ یعنی بغیر درستیٔ عقیدہ کوئی شخص جنت میں نہیں جاسکتا اور درستیٔ عقائد خود جنت اوروہاں کے تمام مقامات کی چابی ہے اس لئے مفاتیح جمع فرمایا گیایعنی وہاں کے ہر مقام کی چابی کلمہ طیّبہ ہے،ہم پہلے عرض کرچکے کہ کلمہ سے مراد سارے عقائد اسلامیہ ہیں،لہذا منافقین اور مرتدین اگرچہ عمر بھر کلمہ پڑھیں مگر جنتی نہیں۔