اعلیٰحضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہٗ کے صد سالہ عرس کا آغاز

ایک سو (۱۰۰) حفاظ ایک نشست میں ایک سو (۱۰۰)قرآن پاک مکمل کریں گے

رضا اکیڈمی ممبئی کے زیر اہتمام صدسالہ عرس اعلیٰحضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہٗ کی تقریبات کا آج یکم صفر المظفر ۱۴۴۰؁ھ مطابق ۱۱؍ اکتوبر ۲۰۱۸؁ء سے ممبئی میں آغاز ہوگا۔ حضرت عبد اللہ شاہ قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نزد حج ہاؤس ،ممبئی ۱ کے مزار شریف پر دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ ممبئی۵ اور دارالعلوم اہلسنت حاجی آدم صدیق مدنپورہ ممبئی ۸ کے ۱۰۰؍ حفاظ کرام صبح ۸؍ بجے سے قرآن پاک کی تلاوت ایک نشست میں مکمل کریں گے۔جناب قاری نیاز احمد رضوی اور قاری صابر برکاتی نے کہا کہ یہ ہمارے ادارے دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ ممبئی۵ اور دارالعلوم اہلسنت حاجی آدم صدیق مدنپورہ ممبئی ۸ کے حفاظ کرام کی خوش نصیبی ہے کہ یہ سعادت ہمارے دونوں اداروں کے حفاظ کرام کو نصیب ہو رہی ہے ۔ تلاوت قرآن پاک کا سلسلہ پور۱ دن جاری رہے گا اور بعد نماز عشاءان سو کلام پاک کی تلاوت کا ثواب حضور اعلیٰحضرت قدس سرہٗ اورصاحب مزار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں نذر کیا جائے گا۔

آپ اہلسنت سے دعائے ختم قرآن میں شرکت کی گزارش ہے ۔ شریک ہوکر برکات قرآن شریف اور فیضان اعلیٰحضرت و صاحب مزار قدس سرہما سے مالا مال ہوں۔

محمد عارف رضوی

سکریٹری رضا اکیڈمی