حدیث نمبر :154

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ انسان کے جھوٹا ہونے کو یہ ہی کافی ہے کہ ہرسنی بات بیان کردے ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ یعنی ہر ایرے غیرے کی ہر بات بغیر تحقیق کیے بیان کردے۔خصوصًا احادیث شریفہ ورنہ محدثین،فقہاء،علماء ان کی ہر بات پر عوام کو اعتماد کرنا پڑے گا۔رب تعالٰی فرماتا ہے:”لِیُنۡذِرُوۡا قَوْمَہُمْ اِذَا رَجَعُوۡۤا” لہذا یہ حدیث فقہاء کے اس قول کے خلا ف نہیں کہ دینی باتوں میں ایک کی خبرمعتبر ہے،محدثین خبرواحد کا اعتبارکرتے ہیں۔