حدیث نمبر :174

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس نے میری امت کے بگڑتے وقت میری سنت کو مضبوط تھاما تو اسے سوشہیدوں کا ثواب ہے ۱؎

شرح

۱؎ کیونکہ شہید تو ایک بارتلوار کا زخم کھاکر پار ہوجاتا ہے مگر یہ اﷲ کا بندہ عمر بھر لوگوں کے طعنے اور زبانوں کے گھاؤ کھاتا رہتا ہے،اﷲ اور رسول کی خاطرسب کچھ برداشت کرتا ہے،اس کا جہاد جہاد اکبرہےجیسے اس زمانہ میں داڑھی رکھنا سود سے بچنا وغیرہ۔