بدعتی کی تعظیم
sulemansubhani نے Sunday، 18 November 2018 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :187
روایت ہے حضرت ابراہیم ابن میسرہ سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس نے بدعتی کی تعظیم کی یقینًا اس نے اسلام ڈھانے پر مدد دی۲؎ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں مرسلًا روایت کیا۔
شرح
۱؎ آپ تابعی ہیں،طائف شریف کے رہنے والے ہیں،متقی پرہیزگار ہیں لہذا یہ حدیث مرسل ہے کہ اس میں صحابی کا ذکر نہیں۔
۲؎ یہاں بدعت سے مراد دینی بدعت ہے اور صاحب بدعت بے دین شخص اور توقیر سے اس کی بلا ضرورت تعظیم مراد ہے۔ضروریات کی معافی ہے یعنی بے دینوں کی تعظیم اسلام کو ویران کرنا ہے کہ ہماری تعظیم سے عوام کے دل میں ان کی عقیدت پیدا ہو گی جس سے وہ ان کا شکار ہوجائیں گے جیسے مسلمانوں کی تعظیم ثواب ہے،ایسے ہی بے دین کی توہین ثواب کہ وہ دشمن ایمان ہے۔”باب القدر”میں گزر چکا کہ سیدنا عبداﷲ ابن عمر نے ایک قدریہ مذہب رکھنے والے کے سلام کا جواب نہ دیا وہ عمل اس حدیث کی تفسیر ہے۔
ٹیگز:-
اسلام , صحابی , صاحب بدعت , ثواب , عوام , بے دین شخص , حضرت عبداللہ بن عمر , تابعی , توقیر , تفسیر , طائف , بلا ضرورت , امام بیہقی , متقی , رسول اﷲﷺ , پرہیزگار , بدعت , شعب الایمان , مسلمانوں , بدعتی , حضرت ابراہیم ابن میسرہ , حدیث , دشمن , حدیث مرسل , ایمان , تعظیم , دینی بدعت