علم دین ہے لہذا غورکرو اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو
sulemansubhani نے Tuesday، 25 December 2018 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :263
روایت ہے حضرت ابن سیرین سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ علم دین ہے لہذا غورکرو اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ آپ کا نام محمد ابن سیرین،کنیت ابوبکرہے،شاندار تابعین میں سے ہیں،آپ کے والدسیرین حضرت انس کے آزادکردہ غلام تھے،آپ بڑے عالم،فقیہ،علم تعبیر کے امام تھے،آپ کی عمر۷۷سال ہوئی، ۱۱۰ھ میں وصال ہوا،بصرہ سے قریبًا دس میل دورعشرہ میں خواجہ حسن بصری کے قبہ میں آپ کا مزار ہے،فقیر نے زیارت کی ہے۔
۲؎ یعنی علم شریعت علم دین جب بنے گا جب سکھانے والا استاد عالم دین ہوگا،بے دین عالم سے حاصل کیاہوا علم بےدینی ہی دے گا،آج لوگ بے دینوں سےتفسیروحدیث پڑھ کربے دین ہورہے ہیں،فرمان کے ساتھ فیضان ضروری ہے۔
ٹیگز:-
حضرت انس بن مالک , حضرت انس , حسن بصری , تابعی , خواجہ حسن بصری , حضرت ابن سیرین , محمد ابن سیرین , حدیث , بصرہ