مگر اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے
sulemansubhani نے Friday، 4 January 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :276
روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کوئی مسلمان نہیں جو وضو کرے تو اچھا کرے پھر کھڑے ہوکردونفل دل اور منہ سے متوجہ ہوکر پڑھے۲؎ مگر اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۳؎(مسلم)
شرح
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،آپ امیرمعاویہ کی طرف سے حاکم مصر تھے اپنے بھائی عتبہ ابن ابی سفیان کے بعد،پھر اگرچہ معزول کردیئے گئے مگر مصر میں ہی قیام رہا، ۵۸ھ میں وہیں وفات ہوئی۔
۲؎ یعنی ظاہروباطن یکسو کرکےکہ نہ جسم سے کھیلے،نہ ادھر ادھر دیکھے،نہ دل کو اورطرف لگائے۔
۳؎ رب کے فضل وکرم سے اس طرح کہ دنیا میں اسے نیک اعمال کی توفیق ملتی ہے،مرتے وقت ایمان پر قائم رہتا ہے،قبروحشر میں آسانی سے پاس ہوتا ہے۔حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ صرف وضوکرلینے اور تحیۃ الوضوء کے دونفل پڑھ لینے سےجنتی ہوگیا اب کسی عمل کی ضرورت نہ رہی اس قسم کی احادیث کا یہی مطلب ہوتا ہے۔
ٹیگز:-
مصر , منہ , حدیث , رب , نفل , ایمان , واجب , متوجہ , دل , جسم , حاکم مصر , رسول اﷲﷺ , وضو , عتبہ ابن ابی سفیان , حضرت امیر معاویہ , حضرت عقبہ بن عامر , دیکھے , جنت , نیک اعمال , فضل وکرم , دنیا , ظاہر , قبروحشر , صحیح مسلم , باطن , تحیۃ الوضو , مسلمان , تحیۃ الوضوء , جنتی , معزول