پیران طريقت و صوفيہ کیلئے امام رفاعي كی نصيحت-

آپ لوگ یہ کیوں کہتے ہو :حلاج نے یہ کہا اور حارث محاسبي نے یوں کہا،یہ کیا بات ہوئی؟ بلکہ آپ لوگوں کو یہ کہنا چاہئیے کہ امام ابو حنيفہ کا یہ فرمان ہے،امام شافعي يوں کہتے ہیں اور امام مالک کا یہ قول ہے۔

پہلے اپنے معاملات شریعت کی روشنی میں درست کیجیئے پھر اضافی باتوں پر دھیان دیں کیونکہ حلاج کے اقوال کا اتنا فائدہ نہیں جو ابوحنيفه شافعي مالک ابن حنبل كے اقوال پر عمل کا فائدہ ہے۔

علم کی ایک گھڑی ستر سال عبادت سے بہتر ہے کیونکہ تصوف وطريقت كے سب شہسواروں کا فرمان ہے کہ علماء کا دامن تھام لو کیونکہ عالم و جاہل کبھی برابر نہیں ہوسکتے۔

البرهان المؤيد للامام الشيخ أحمد الرفاعي قدس سره السامي۔

علامہ ڈاکٹر مفتي حق النبي سكندری ازهري