دودھ پیا تو کلی فرمائی
sulemansubhani نے Monday، 21 January 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :295
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عباس سے فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تو کلی فرمائی اورفرمایا کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ حدیث کھانے کے وضو کی تفسیر ہے۔اس سے معلوم ہورہا ہے کہ چکنی چیزکھاکریا پی کر کلی کرنا چاہیئے اگرچہ آگ کی پکی ہوئی نہ ہو۔ظاہر یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کچا دودھ پیا تھاکیونکہ چکنی چیز کا اثر منہ میں رہتا ہے اگر اسی حال میں نماز پڑھی جائے تو اس کا اثر پیٹ میں پہنچتا رہے گا جوکراہت سے خالی نہیں۔(مرقاۃ)
ٹیگز:-
دودھ , کلی , حدیث , پیا , نماز , چکناہٹ , حضرت عبداﷲ بن عباس , رسول اﷲﷺ , صحیح بخاری , صحیح مسلم , مرقاۃ , حضورﷺ