مذی سے وضو ہے اورمنی سے غسل
sulemansubhani نے Tuesday، 22 January 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :299
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کے متعلق پوچھاتو فرمایا کہ مذی سے وضو ہے اورمنی سے غسل ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ حضرت علی مرتضیٰ کا یہ سوال حضرت مقداد کے ذریعہ تھا بلاواسطہ نہ تھاجیسا کہ پہلےگزر چکا،لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔منی و مذی میں یہ فرق ہے کہ منی شہوت توڑ دیتی ہے۔اور مذی بڑھا دیتی ہے۔،نیز منی دودھ کی طرح سفید اور گاڑھی لیسدار ہوتی ہے اور مذی پیشاب کی طرح مگر لیسدار۔
ٹیگز:-
حضرت علی , حضرت مقداد , ترمذی , منی , جامع ترمذی , غسل , حضرت علی مرتضیٰ , سنن ترمذی , وضو , شہوت , حدیث , نبی کریم ﷺ , مذی