تو اس پر وضو ہے
sulemansubhani نے Wednesday، 30 January 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :314
روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے تھے کہ مرد کو اپنی بیوی کا بوسہ لینا اور اسے اپنے ہاتھ سے چھونا ملامست ہے،جو اپنی بیوی کو چومے یا اپنے ہاتھ سے چھوئے تو اس پر وضو ہے ۱؎ (مالک وشافعی)
شرح
۱؎ سورۂ نساءاورسورۂ مائدہ میں آیت کریمہ ہے:”اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡکُمۡ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْلٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَیَمَّمُوۡا صَعِیۡدًا طَیِّبًا”یعنی اگر کوئی تم میں سے پاخانے سے آئے یا تم عورتوں کو چھوؤ اور نہ پاؤ پانی،تو پاک مٹی سے تیمم کرلو۔امام شافعی کے نزدیک یہاں لمس کے معنی فقط عورت کو ہاتھ لگانا ہیں کہ اس سے ان کے ہاں وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ہمارے ہاں لمس سے مراد صحبت کرناہے جس سے غسل واجب ہوتا ہے۔اورہوسکتا ہے کہ مباشرت مراد ہو،یعنی ننگا چپٹنا جس سے وضو واجب ہوتا ہے۔حضرت ابن عمر چھونے اور بوسہ کو لمس فرمارہے ہیں۔لہذا یہ حدیث امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کی دلیل ہے۔اس کا جواب ان شاءاﷲ ہم ابھی آگے دے رہے ہیں۔
ٹیگز:-
حدیث , امام مالک , امام شافعی , حضرت ابن عمر , غسل , واجب , مرد , بیوی , مباشرت , چھونا , صحبت , بوسہ , وضو , ٹوٹ , چھوئے , چومے , لمس