اۨلَّذِيۡنَ يَـبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ وَيَكۡتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا‌ – سورۃ نمبر 4 النساء – آیت نمبر 37

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اۨلَّذِيۡنَ يَـبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ وَيَكۡتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا‌

ترجمہ:

جو لوگ خود بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو (بھی) بخل کا حکم دیتے ہیں اور اللہ نے ان کو کچھ اپنے فضل سے دیا ہے اس کو چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے ذلت والا عذاب تیار کر رکھا ہے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد : اور جو لوگ خود بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو (بھی) بخل کا حکم دیتے ہیں ‘ اور اللہ نے جو کچھ ان کو اپنے فضل سے دیا ہے اس کو چھپاتے ہیں ‘ اور ہم نے کافروں کے لئے ذلت والا عذاب تیار کررکھا ہے۔ (النساء : ٣٧) 

اخلاص سے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنے والوں کے لئے وعید :

قتادہ نے بیان کیا ہے کہ ان لوگوں سے مراد اللہ کے دشمن اھل کتاب ہیں ‘ اللہ کا جو ان پر حق ہے یہ اس میں بخل کرتے ہیں ‘ اسلام اور سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذکر کو چھپاتے ہیں حالانکہ ان کا ذکر ان کے پاس تورات میں لکھا ہوا ہے اور حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ جو انصار مسلمانوں پر خرچ کرتے تھے ان سے یہودی کہتے تھے کہ تم اپنے اموال خرچ نہ کرو کیونکہ ہم کو تم پر فقر کا اندیشہ ہے تمہارا مال ضائع ہوجائیگا ‘ اور تم کو پتا نہیں کہ آگے چل کر اسلام کا کیا ہوگا ‘ سو یہ لوگ خود بھی بخل کرتے تھے اور مسلمانوں کو بھی بخل کرنے کا حکم دیتے تھے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کے متعلق تورات میں جو آیات مذکور ہیں ان کو چھپاتے تھے اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (جامع البیان ج ٥ ص ٥٥ )

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 4 النساء – آیت نمبر 37

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.