حدیث نمبر :325

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں،فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو وضوکرے ناک میں پانی لے اور جو استنجاءکرے وہ طاق کرے ۱؎(بخاری ومسلم)

شرح

۱؎ معلوم ہوا کہ وضو میں ناک میں پانی لےکر صاف کرناسنت ہے۔اور پاخانہ کے بعد ڈھیلوں سے استنجاء کرنا اور طاق ڈھیلے لینا سنت ہے۔پانی سے استنجاء بعض صورتوں میں فرض ہے،بعض میں واجب،بعض میں سنت ہے۔