زمین کے قریب نہ ہوتے اپنا کپڑا نہ اٹھاتے
sulemansubhani نے Friday، 8 February 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :330
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب پیشاب پاخانہ کا ارادہ فرماتے تو جب تک زمین کے قریب نہ ہوتے اپنا کپڑا نہ اٹھاتے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،دارمی)
شرح
۱؎ جیسا کہ پچھلی حدیث سے معلوم ہوا پاخانے کا یہ حکم نہیں خواہ کسی مکان میں ہوتے یا جنگل میں کیونکہ بلا ضرورت ستر کھولنا جائز نہیں۔اسی لئے علماء کہتے ہیں کہ تنہائی بلکہ اندھیرے میں بھی بلاضرورت ننگا نہ رہے،رب تعالٰی سے شرم کرے۔سبحان اﷲ!کیسی نفیس تعلیم ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضرت انس , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , ترمذی , سنن ابوداؤد , جامع ترمذی , زمین , حضورﷺ , پیشاب , سنن ترمذی , سنن دارمی , ارادہ , پاخانہ , کپڑا