پیشاب کے لئے نرم جگہ ڈھونڈے

حدیث نمبر :329

روایت حضرت ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھاحضور نے پیشاب کا ارادہ کیا تو دیوارکی جڑ میں نرم زمین پر گئے،پھر پیشاب کیا پھر فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بھی پیشاب کرنا چاہے تو پیشاب کے لئے نرم جگہ ڈھونڈے ۱؎(ابوداؤد)

شرح

۱؎ اس سے دو مسئلےمعلوم ہوئے:ایک یہ کہ دوسرے شخص کی دیوار کے پیچھے اس سے بغیر پوچھے ہوئے بھی پیشاب کرنا جائز ہے،بشرطیکہ مکان والے کی بے پردگی نہ ہو اورنہ اسے ایذاء پہنچے ورنہ ممنوع ہے۔چنانچہ اگر مالک نے لکھ کر لگا دیا ہو کہ یہاں پیشاب نہ بیٹھووہاں نہ بیٹھیں۔دوسرے یہ کہ نرم زمین میں پیشاب کرنا چاہیئے تاکہ اس کی چھینٹیں نہ اڑیں،اگر نرم زمین نہ ہو تو کرید کر نرم کرلی جائے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.