بڑی مسجد اور کم نمازی
sulemansubhani نے Monday، 11 February 2019 کو شائع کیا.
بڑی مسجد اور کم نمازی
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ جب وہ مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کریں گے اور ان میں سے تھوڑے لوگ انھیں (یعنی مساجد کو نمازوں سے) آباد کریں گے-
(صحیح ابن خزیمہ، ج2، باب کراھة التباھی فی بناء المساجد… الخ، ر1321، ط شبیر برادرز لاہور)
حضور ﷺ نے جو کچھ فرمایا وہ حرف بہ حرف حق ہے اور آج ہم اپنی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں-
عالیشان مساجد تعمیر کر دی گئی ہیں، ایک مرتبہ میں ہزاروں بلکہ کہیں کہیں لاکھوں لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں لیکن نماز پڑھنے والے گنے چنے لوگ ہیں- فجر کی نماز میں بعض مقامات پر کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ امام اور مؤذن کے علاوہ تیسرا کوئی نہیں پہنچتا-
مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار تو یوں کیا جاتا ہے جیسے اسی کے مطابق ہمیں آخرت میں اعلی درجہ دیا جانا ہے-
اللہ تعالی ہمیں مساجد کو آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے-
عبد مصطفی
ٹیگز:-
نماز , نبی کریم ﷺ , حضرت انس بن مالک , حضرت انس , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , امام , فجر , حضورﷺ , مسجد , تعمیر , مساجد , نمازی , زمانہ , فخر , لوگوں , کم , بڑی , صحیح ابن خزیمہ , عالیشان , مؤذن , عبدمصطفی