جب پیشاب کرتے تو وضو فرماتے
sulemansubhani نے Wednesday، 20 February 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :345
روایت ہے حکیم ابن سفیان سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پیشاب کرتے تو وضو فرماتے اور شرمگاہ(رومالی)پر چھینٹا دیتے ۱؎(ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ سفیان ابن حکم کی صحابیت میں اختلاف ہے،نیز ان کا نام یا حکم ابن سفیان ہے یا سفیان ابن حکم۔رومالی پر چھینٹا مارنا دفع وسوسہ کے لیے اکسیر ہے۔بعض علماء ہر وضو کے بعد اس کے چھینٹے کو مستحب کہتے ہیں۔بعض فرماتے ہیں کہ اگر پیشاب کے بعد وضو کیا جائے تو چھینٹا مار لیا جائے تاکہ اگر بعدمیں رومالی پرتری نظر آئے تو اس کے پیشاب ہونے کا احتمال نہ رہے یہی صحیح ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , نبی کریم ﷺ , سنن ابوداؤد , پیشاب , سنن نسائی , وضو , شرمگاہ , حکیم ابن سفیان , رومالی , چھینٹا