ہڈی گوبر یا کوئلہ سے استنجاء نہ کریں
sulemansubhani نے Tuesday، 26 February 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :358
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ جب جنات کا وفد حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا ۱؎ توعرض کیایارسول اﷲ اپنی امت کو منع فرمادیں کہ ہڈی گوبر یا کوئلہ سے استنجاء نہ کریں کیونکہ اس میں اﷲ نے ہماری روزی کی ہے تب ہم کو اس سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمادیا ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اپنے اوراپنی قوم کی طرف سے ایمان لانے کے لیے جنات کے ایمان کا واقعہ کئی بار ہوا ہے،ان میں سے ایک موقعہ پر حضرت ابن مسعود حضور کے ساتھ تھے اسی بار یہ حکم فرمایا گیا۔
۲؎ پہلے کہا جاچکاہے کہ کوئلہ اورہڈیاں جنات کی خوراک ہیں اورگوبر ان کے جانوروں کی،لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ مؤمن جن گنداگوبر کیوں کھاتے ہیں اور نہ یہ اعتراض کہ جب وہ گندا گوبر کھالیتے ہیں تو انہیں انسان کی گندگی بھی کھالینی چاہیئےکیونکہ ان کے جانور کی غذا یہ گندگی نہیں ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضورنبی پاک , رسول اﷲ , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , روزی , رسول اﷲﷺ , سنن ابوداؤد , حضرت ابن مسعود , امت , حضورﷺ , ﷲ تعالٰی , جنات , اﷲ , یارسول اﷲﷺ , منع , حاضر , استنجاء , ہڈی , گوبر , خدمت , وفد , کوئلہ