پائلٹ کو گولڈ میڈل اعزازی شیلڈ دی جائے گی، مفتی منیب الرحمن

بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹ کو گولڈ میڈل اعزازی شیلڈ دی جائے گی، مفتی منیب الرحمن

کراچی (این این آئی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے بھارتی طیارے گرانے والے سکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی اور انکے کو پائلٹ کونشانِ سپاس کے طورپر گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ پیش کی جائے گی۔ علماء ومشایخ اہلسنت کے ہمراہ دارالعلوم نعیمیہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:دوبھارتی طیاروں کو گرانے والے پاکستانی پائلٹس پوری قوم کے محسن ہیں ،اُن کی شجاعت سے انڈین ائیر فورس کا مورال ڈائون ہوا ہے اور پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، ہم ان کو سلام کرتے ہیں ،ان شاء اللہ! عنقریب اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی اور ان کے کو پائلٹ کونشانِ سپاس کے طورپر علمائے اہلسنت کی جانب سے گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ پیش کی جائے گی ، نیز جبّہ گائوں کو ان کے نام سے موسوم کیا جائے۔ پوری قوم تینوں مسلّح افواج کے سربراہان اور وزیر اعظم کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا ،جس میں کوئی ابہام یا پس وپیش نہیں تھا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گااور پھر اُسے سچ کردکھایا۔ بشکریہ روزنامہ امت 

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.