وضو سے پہلے مسواک کرتے تھے
sulemansubhani نے Saturday، 2 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :365
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات و دن میں جب بھی سو کر اٹھتے تو وضو سے پہلے مسواک کرتے تھے ۱؎ (احمد،ابوداؤد)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ مسواک وضوء کی مسواک کے علاوہ ہے جس کا شمار وضوء میں نہ تھا۔یعنی بیدار ہو کر بھی مسواک کرتے تھے اور وضو میں بھی۔اس سے معلوم ہوا کہ وضو کے علاوہ ہر اس جگہ مسواک سنت ہے جہاں منہ میں بو پیدا ہونے کا احتمال ہو۔
ٹیگز:-
حدیث , نبی کریم ﷺ , حضرت عائشہ , مسند احمد , سنن ابوداؤد , سیدہ عائشہ صدیقہ , وضو , رات , دن , سو , مسواک , اٹھتے