حدیث نمبر :378

روایت ہے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہ آپ نے ادارے میں وضو کیا ۱؎ تو فرمایا کیا میں تمہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو نہ دکھاؤں آپ نے تین تین بار وضوکیا۲؎(مسلم)

شرح

۱؎ مقاعد جمع مقعد کی ہے یعنی لوگوں کے بیٹھنے اورجمع ہونے کی جگہ جیسے بازار،کمیٹی،گھر یا ادارے اور چوپالیں وغیرہ۔صحابہ کرام تبلیغ کے لیے لوگوں کے مجمعوں میں جاتے اور انہیں احکام دین سکھاتے تھے۔

۲؎ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت آپ کو وضو کی حاجت نہ تھی صرف لوگوں کو سکھانے کے لئے انہیں دکھاکر وضو کیا۔اور ظاہر یہ ہے کہ دھونے والے اعضاءتین بار دھوئے لیکن مسح ایک ہی بار کیا،تین تین باراعضاء کا دھونا عام طور پر تھا،ایک یا دوبارانہیں دھونا کبھی کبھی وہ بھی بیان جواز کے لیے۔لہذا یہ حدیث نہ دیگر احادیث سے متعارض ہے نہ ہمارے خلاف۔