ایک ایک باروضو کیا اس پر زیادتی نہ فرمائی
sulemansubhani نے Friday، 8 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :377
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عباس سے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک باروضو کیا اس پر زیادتی نہ فرمائی ۱؎(بخاری)روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن زید سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو باروضوکیا۔(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ہرعضو ایک بار دھویا اور اس وضو میں ایک بار پر زیادتی نہ کی۔یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں دویاتین بار دھونے کا ذکر ہےکیونکہ ایک بار یا دوبار دھونا بیان جواز کے لیے ہے۔اورتین بار دھونا بیان استحباب کے لئے۔یاپانی کم ہونے پر ایک دوباراعضاءدھوئے اورپانی کافی ہونے پرتین بار۔
ٹیگز:-
حدیث , رسول اﷲ , نبی کریم ﷺ , حضرت عبداﷲ بن عباس , رسول اﷲﷺ , صحیح بخاری , زیادتی , وضو , حضرت عبداﷲ ابن زید