امام حفص بن غیاث

امام حفص بن غیاث

حضرت حفص بن غباث مشہور فقیہ ومحدث ہیں ،امام اعظم قدس سرہ کے ممتاز تلامذہ میں شمار ہوتے ہیں اورشرکاء تدوین فقہ میں سے ایک ہیں ۔ آپ امام اعظم سے مسانید امام میں بکثرت احادیث روایت کرتے ہیں ۔ یحیی بن معین ،علی بن مدینی یحی قطان اورامام احمد بن حنبل جیسے نقاد ان حدیث آپ کے تلامذہ میں شمار ہوتے ہیں ۔ صحاح کی احادیث کے راوی ہیں ۔

امام ذہبی نے انکی سخاوت ودریادلی کا تذکرہ ان الفاظ میں کیا ہے ۔

کان یقول : من لم یاکل من طعامی لااحدثہ۔( تذکرۃ الحفاظ للذہبی، ۱/۲۷۴)

فرماتے تھے ۔ جومیرے یہاں کھانا نہ کھائے میں اس سے حدیث بیان نہیں کرتا یعنی گویا انکے یہاں علم حدیث حاصل کرنے کی یہ شرط تھی ،حدیث پڑھنے والوں کیلئے دستر خوان بچھارہتا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.