حدیث نمبر :382

الفصل الثانی

دوسری فصل

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم پہنو اور جب وضو کرو تو داہنے سے شروع کرو ۱؎(احمد،ابوداؤد)

شرح

۱؎ پہننا کرتا،پائجامہ،جوتا ان سب کو شامل ہے۔اور وضو میں غسل وتیمم بھی داخل ہے۔اَیَامِن ایمن کی جمع ہے جو یمین یا یمن سے بنا بمعنی برکت و مبارک۔چونکہ اسلام میں داہنا حصہ مبارک مانا گیا کہ قیامت میں نیکوں کے نامۂ اعمال بھی اسی ہاتھ میں ہوں گے اسی لئے اسے ایمن یا یمین کہتے ہیں۔یعنی جب کچھ پہنو تو داہنے ہاتھ پاؤں میں پہلے،بائیں میں بعد میں پہنو اور جب وضو یا غسل وتیمم کرو تو داہنی جانب سے شروع کرو مگر اتارنے میں اس کے برعکس۔