سود سے بڑھ کر گناہ

سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

“سود سے بڑھ کر گناہ کسی مسلمان کی ناحق بے عزتی کرنا ہے اور رشتہ داری ایک شاخ ہے جس کا تعلق رحمن عزوجل سے ہے، پس جس نے اسے توڑا اللہ عزوجل اس پر جنت حرام فرما دے گا۔”

[مسند احمد (ت شاکر) ج2 ص 297 رقم الحدیث 1651]

[مسند احمد (ط الرسالۃ) ج3 ص 190 رقم الحدیث 1651]

اس حدیث کی سند کو احمد شاکر صاحب اور شعیب الارنوؤط صاحب نے صحیح قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ حدیث مسند للشاشی [رقم الحدیث 208]، المعجم الکبیر للطبرانی [رقم الحدیث 357] اور شعب الایمان للبیہقی [رقم الحدیث 6284] میں بھی موجود ہے اور میرے علم کے مطابق ان تمام کتب کی اسناد صحیح ہیں۔

واللہ اعلم

✍رضاءالعسقلانی غفراللہ لہ

10 مارچ 2019ء