امام ہیاج بن بسطام

امام ہیاج بن بسطام

ایک محدث ھیاج بن بسطام ہیں ، نہایت دلیروسخی تھے اور عظیم فقیہ بھی ،زبان وبیان کے اعتبار سے فصاحت وبلاغت کے دریا بہاتے اور بغداد کی مجالس حدیث میں ایک ایک لاکھ لوگوں کا مجمع آپ سے سماعت کرتا ۔علامہ ابن حجر لکھتے ہیں ۔

لقد حدث بغداد فاجتمع عندہ مائۃ الف یتعجبون من فصاحتہ۔ (تہذیب التہذیب لا بن حجر، ۶/۵۸)

بغداد میں حدیث بیان کرتے تو ایک لاکھ تک کا مجمع ہوتا اور آپ کی فصاحت پر لوگوں کو تعجب ہوتا۔

خطیب بغدادی نے آپ کے تذکرہ میں لکھاہے ۔

کان الہیاج بن بسطام لایمکن لاحدان یسمع من حدیثہ حتی یطعم من طعامہ ،کان لہ مائدۃ مبسوطۃ لاصحاب الحدیث ،کل من یأتیہ لایحدثہ الا من یأکل من طعامہ۔ (تاریخ بغداد للخطیب، ۱۴/۸۳)

ہیاج بن بسطام سے لوگ اس وقت تک حدیث نہیں سن پاتے تھے جب تک انکے یہاں کھانا نہیں کھالیتے ۔طالبان علم حدیث کیلئے انکا دسترخوان نہایت وسیع تھا ،جوشخص حدیث کی سماعت کیلئے آتا پہلے کھانا کھاتا پھر حدیث سنتاتھا ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.