حدیث نمبر :386

روایت ہے مستوردابن شداد سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب وضو کرتے تو اپنی چھنگلی سے پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرتے۲؎ (ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح

۱؎ آپ قرشی ہیں،قبیلہ بنی فہر سے ہیں،اولًا کوفہ میں،پھرمصرمیں قیام رہا،حضور کی وفات کے وقت آپ بچے تھے لیکن سمجھدار تھے اس لئے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کا سماع ثابت ہے۔

۲؎ یعنی بائیں ہاتھ کی چھنگلی سے اس طرح خلال کرتے کہ داہنے پاؤں کی چھنگلی سے شروع فرماتے اور بائیں پاؤں کی چھنگلی پر ختم فرمادیتے،یہ خلا ل ہمارے ہاں مستحب ہے،امام مالک کے نزدیک فرض۔لہذا کرنا چاہیئے تاکہ اختلاف سے بچ جائیں۔