🌷اترپردیش کا مسلمان🌷

از محمد یونس انصاری

ریاست اترپردیش اپنی وسعت اور آبادی کے اعتبار سے اہم ترین ریاست ہے.

برصغیر ہند کے مسلمانوں کا ماضی, حال اور مستقبل اترپردیش کے بغیر نامکمل اور ادھورا ہے.

اترپردیش ہندوستانی مسلمانوں کا دل ہے – جس کے بغیر دھڑکن اور حرکت نپیں —

آزادی کے بعد ستر سال سے سارے ہندوستان کے مسلمان اترپردیش کی طرف دیکھ رہے ہیں. اور انتظار کر رہے ہیں عمر فاروق اور حیدر کرار کے ماننے والے کب بیدار ہوتے ہیں.

اے میری قوم کے نوجوانو ! اللہ تعالیٰ نے تم کو خیر امت کا تاج پہنایا ہے — اٹھو اور اپنا گمشدہ تاج تلاش کرو — یہ ہاتھی سب خود کھاجاتا ہے, تم کو گھاس بھی نہیں دے گا — ہاں تہمارے لئے سیکل کی سواری ہے, اور یہ ننگے پاؤں ننگے بدن پھرنے والے موٹرنشین ہوکر اپنے محلات اور بنگلوں پر اترا رہے ہیں.

اے میری قوم کے نوجوانو ! اغیار کی کامیابی پر بھانگڑہ کرنے سے تقدیر نہیں بدلتی.

اے میری قوم کے نوجوانو! اٹھو اپنا اور اپنے مستقبل کے لئے جدوجہد اور منصوبہ بندی کرو.

جمہوریت اعداد و شمار کا کھیل ہے — ستر سال ہوگئے — تم اس کھیل کو سمجھ نہ سکے. اس کھیل کو سمجھو, اور منظم طریقہ سے منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا سیکھو. —. جس دن تم نے یہ کھیل کامیابی سے کھیلوگے, وہ تمہارے مسائل کے حل کا دن ہوگا.

2011 کی مردم شماری کے مطابق ریاست اتر پردیش کی جملہ آبادی 199581477 ہے.

2011 کی مردم شماری کے مطابق ریاست اتر پردیش کی مسلم آبادی 384967 ہے — جو ریاست کی کل آبادی کا % 19.26 ہوتا ہے.

ریاست کی ضلع واری مسلم آبادی مندرجہ ذیل ہے.

(1) RAMPUR 50.57%

(2)Moradabad 47.12

(3)Bijnore 43.07%

(4)Saharanpur 41.95%

(5) Shamli 41.77 %

(6)Muzaffarnagar

41.30 %

(7) Amroha 40.78 %

(8)Balrampur 37.51 %

(9)BAREILLY 34.54 %

(10) Merut 34.40 %

(11)Bahrainch 33.53%

(12)Sambhal 32.88 %

(13)Shravasti 30.79%

(14)Siddharthnagar

29.23 %

(15)Bagpat 27.98 %

(16)Gaziabad 25.35 %

(17)Pilibhit 24.11 %

(18)Sant kabir nagar

23.58 %

(19)Barabanki 22.61 %

(20)Buland Shahar

22.22 %

(21)Badayun 21.47 %

(22)LUCKNOW 21.46

(23) Kheri 20.08 %

(24) Amethi 20.06 %

(25) Sitapur 19.93 %

(26) Aligarh 19.85 %

(27) Gonda 19.86 %

(28) Mau 19.43 %

(29)Shahjahanpur

17.55 %

(30)Khushinagar 17.4

(31)Sultanpur 17.13%

(32)Maharajganj 17.0

(33)Ambadkarnagar

16.75 %

(34) Kannuj 16.54 %

(35)Kanpur urban

15.73 %

(36)Azamgarg 15.58%

(37)Varanasi 14.88 %

(38)Faizabad 14.80 %

(39) Basti 14.79 %

(40)Farrukabad 14.69

(41)Pratapgarh 14.10

(42)Kaushambi 13.78

(43) Hardoi 13.59%

(44)Allahabad 13.38%

(45)Fatehpur 13.30%

(46)Gautam Budha

nagar 13.08%

(47)Sant Ravidas

nagar 12.92%

(48)Fairozabad 12.68

(49) Unnao 11.69 %

(50) Deoria 11.56 %

(51)Chanduli 11.01 %

(52) Jaunpur 10.76 %

(53) Hathras 10.19 %

(54) Gazipur 10.17 %

(55) Jalaun 10.15 %

(56)Kanpur rural 9.82

(57) AGRA 9.31 %

(58)Gorakhpur 9.09 %

(59) Banda 8.76 %

(60) Matura 8.52 %

(61) Hamirpur 8.26 %

(62) Etah 8.25 %

(63)Mirzapur 7.84 %

(64) Jhansi 7.40 %

(65)Auraiya 7.39 %

(66) Etawa 7.20 %

(67) Balia 6.59 %

(68) Mahoba 6.57 %

(69)Mainpuri 5.39 %

(70) Chitrakot 3.48 %

(71)Lalitpur 2.70 %

ضلع رامپور کی مسلم آبادی 1181337 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا % 50.57 ہوتا ہے.

ضلع رامپور اترپردیش کا واحد مسلم اکثریتی ضلع ہے. — اس ضلع کے شہر اور گاؤں گاؤں کو ترقی دینا اور سرمایہ کاری کرنا رامپور اور اترپردیش کے مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے.

ضلع مرادآباد کی مسلم آبادی 2248392 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %47.12 ہوتا ہے.

مسلم آبادی کے اعتبار سے ضلع مرادآباد پورے ہندوستان میں چھٹویں نمبر پر ہے. — مرادآباد اترپردیش کے مسلمانوں کی نشاۃ ثانیہ میں اہم تریں کردار ادا کرسکتا ہے — بشرطیکہ یہاں کے مسلمان پورے ضلع کی ترقی کا عزم مصمم کرلیں. زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں. شہر کے متمول افراد مساجد, قبرستان, مدارس, اسکول, کالج, یتیم خانے, کمزور اور بے سہارا خواتین اور رجال (men) کے مفت یا رعایتی شرح پر پناہ گاہ اور اقامت خانے تعمیر کریں.

ضلع بجنور کی مسلم آبادی 1585210 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %43.07 ہوتا ہے.

مسلم آبادی کے اعتبار سے ضلع بجنور کو پورے ہندوستان میں بارہواں مقام حاصل ہے.

ضلع سہارنپور کی آبادی 1454052 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %41.95 ہوتاہے.

مسلم آبادی کے اعتبار سے ضلع سہارنپور کو ملک بھر میں سترہ واں (17) مقام حاصل ہے.

ضلع مظفرنگر کی مسلم آبادی 1711453 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %41.30 ہوتا ہے.

مسلم آبادی کے اعتبار سے ضلع مظفر نگر کو ملک بھر میں دسواں مقام حاصل ہے

ضلع شاملی کی مسلم آبادی 531510 ہے— جو ضلع کی کل آبادی کا %41.77 ہوتا ہے.

ضلع امروہہ کی مسلم آبادی 750368 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %40.78 ہوتا ہے.

ضلع بلرامپور کی مسلم آبادی 805975 ہے– جو ضلع کی کل آبادی کا %37.51 ہوتا ہے.

ضلع بریلی شریف (Bareilly) کی مسلم آبادی 1536534 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %34.54 ہوتا ہے.

مسلم آبادی کے اعتبار سے ضلع بریلی کو ملک بھر میں پندرہواں مقام حاصل ہے.

ضلع میرٹھ کی مسلم آبادی 1185643 ہے -جو ضلع کی کل آبادی کا %34.4 ہوتا ہے.

ضلع بہراءنچ (Bahrainch) کی مسلم آبادی 1169330 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %33.53 ہوتا ہے.

ضلع سنبھل کی مسلم آبادی 723236 ہے — جو ضلع کی کل آبادی کا %32.88 ہوتا ہے.