حضور کا وضو یہ تھا
sulemansubhani نے Friday، 15 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :390
روایت ہے حضرت عبدخیرسے ۱؎ فرماتے ہیں کہ ہم بیٹھے ہوئے حضرت علی کو دیکھ رہے تھے جب انہوں نے وضو کیا اوراپناداہنا ہاتھ ڈالا تو منہ بھرکر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اوربائیں ہاتھ سے ناک جھاڑی یہ تین بار کیا پھر فرمایا کہ جسے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دیکھنا پسندہوتوحضور کا وضو یہ تھا۲؎ (دارمی)
شرح
۱؎ آپ کا نام عبد خیر ابن یزید،کنیت ابو عمارہ ہے،کوفہ کے رہنے والے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا مگر ملاقات نہ کرسکے،اس لئے آپ جلیل القدر تابعی ہیں،حضرت علی کے ساتھیوں میں سے ہیں،ایک سو بیس سال کی عمر پائی۔
۲؎ یہ حدیث مختصر ہے جس میں صرف کلی اور ناک کے پانی کا ذکر ہے ورنہ حضرت علی مرتضی نے پورا وضو کرکے دکھایاتھا۔ہاتھ ڈالنے سے مراد بڑے برتن میں ہاتھ ڈال کر کلی وغیرہ کے لیے چلو بھرنا ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضرت علی , کوفہ , رسول اﷲﷺ , تابعی , وضو , حضرت علی بن ابی طالب , ہاتھ , بائیں , ناک , کلی , بیٹھے , 'حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم , جھاڑی , حضرت عبدخیر , حضرت عبد خیر ابن یزید