عمل کرنے کی اہمیت

عمل کرنے کی اہمیت

سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

"جس کا عمل اسے سست کر دے اس کا نسب اسے تیز نہیں کر سکتا۔”

[مسند احمد (ط الرسالۃ) ج15 ص 157 رقم الحدیث 9272]

[مسند احمد (ت شاکر) ج 7 ص 229 رقم الحدیث 7421]

احمد شاکر صاحب نے اس حدیث کی سند کو صحیح اور شعیب الارنوؤط صاحب نے شیخین (امام بخاری اور امام مسلم) کی شرط پر صحیح کہا۔

اس کے علاوہ حدیث کا یہ حصہ صحیح مسلم [رقم الحدیث 2699] میں اور کئی کتب احادیث میں موجود ہے۔

[نوٹ: یہ حدیث کا ایک حصہ ہے ورنہ مکمل حدیث طویل ہے۔]

اسی حدیث کی مناسبت سے آج سلطان الہند حضرت معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ اپنے نسب سے زیادہ اپنے اعمال اور اپنی نیک نامی کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں۔

اللہ عزوجل ہمیں ان کے نقش قدم پر چلائے۔ (آمین)

[6 رجب المرجب یوم وصال حضرت خواجہ معین الدین چشتی علیہ الرحمہ ]

رضاءالعسقلانی غفراللہ لہ

6 رجب المرجب 1440ھ

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.