دم توڑتی چیخیں

دم توڑتی چیخیں

ہم بالکل نہیں چیخیں گے، نہ شور شرابا کریں گے کیوں کہ ہم مباح الدم ہیں، ہمارا وجود مٹی کا کھلونا ہے جسے من میں آئے ہم سے کھیل کر ہمیں توڑ دے، ہمیں بالکل درد نہیں ہوتا کیونکہ ہم مسلمان ہیں، ہم تو دوسروں کو رلاتے ہیں ہماری آنکھوں میں آنسو کہاں؟ دہشت گردی کی تمام تر اصطلاحیں ہم ہی پر ختم ہیں، ہم تو دہشت گرد قوم سے تعلق سے رکھنے والے ہیں باقی دنیا کے سارے مذاہب اور انسانی قومیں تو امن پسند ہیں وہ چاہے ہمارے عبادت خانے توڑیں یا ہماری عبادت گاہوں میں گھس کر ہمارے بھائیوں کو لہولہان کر دیں، انہیں موت کے گھات اتار دیں چاہے زندگی بھر کے لیے مفلوج کر دیں لیکن پھر بھی وہ امن پسند ہیں زیادہ سے زیادہ اسلامو فوبیا کے شکار ہیں یا دماغی طور پر ذرا سے بیمار ہیں لیکن ہیں اصولی طور پر امن پسند اور انسانیت نواز، ان سے بس ذرا سی غلطی ہو گئی ہے جسے بآسانی سدھارا جا سکتا ہے

نیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں صلیبی دہشت گردی کے شکار ہمارے کم و بیش پچاس شہدا صرف اپنی دہشت گردی کی وجہ سے مارے گئے ہیں کیونکہ وہ مسجد میں دہشت گردی کا سبق لے رہے تھے اور دنیا کو تباہ و برباد کرنے کی کوششوں میں لگے تھے اچھا ہوا انہیں کسی صلیبی امن پسند نے موت کے گھاٹ اتار دیا اب کہیں سے کوئی اسلامی دہشت گردی کا شکار نہیں ہوگا یہ لوگ مارے جانے کے ہی لائق تھے

کون سمجھے گا ہمارا درد؟ کس سے اپنے آنسوؤں کی قیمت مانگیں؟

ان سے جو امن پسندی کا راگ الاپتے نہیں تھکتے، لیکن جب وقت آتا ہے تو وہی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے نظر آتے ہیں؟

اپنے ان بے ضمیر حکمرانوں سے؟ جنھیں دوسروں کی آنکھ کا تنکا بھی نظر آجانا ہے اور وہ اپنی انسانیت نوازی ثبوت ان کے تنکوں کو اپنی آنکھوں میں چبھو کر دیتے ہیں

کیا ان قائدین و رہبران سے؟ جن کو ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں کہ کفر قیامت کی چال چکا ہے لیکن وہ اپنے آستانوں کی در و دیوار کی تزئین میں لگے ہیں

کہاں جائیں؟ کس سے فریاد کریں؟

ہم تو کمزور سے لوگ بس اپنی گھٹی گھٹی آوازیں ہی نکال سکتے ہیں لیکن ہماری صدا اس صحرا میں کون سنے؟

الٰہی! خیر منگدا اے………..

اخترنور

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.