جو وضو کرے اور ﷲ کا نام
sulemansubhani نے Saturday، 23 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :407
روایت ہے حضرت ابوہریرہ وابن مسعود وابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو وضو کرے اور اﷲ کا نام لے تو وضو اس کے سارے جسم کو پاک کردیتا ہے اور جو وضو کرے اور اﷲ کا نام نہ لے تو صرف وضو کی جگہ ہی کو پاک کرتا ہے ۱؎
شرح
۱؎ یہاں گناہ سے پاکی مراد ہے یعنی وضو کے اول میں بسم اﷲ پڑھ لینے کی برکت سے سارے جسم کے بیرونی اوراندرونی گناہ معاف ہوجاتے ہیں کیونکہ جسم میں دل اور دماغ بھی داخل ہے۔بسم اﷲ نہ پڑھنے سے ظاہری اعضاء کے گناہ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں اسی لئے فقہا فرماتے ہیں بسم اﷲ سے وضو شروع کرنا سنت ہے۔
ٹیگز:-
حدیث , حضرت ابوہریرہ , نبی کریم ﷺ , حضرت ابن مسعود , حضرت ابن عمر , سنت , ﷲ تعالٰی , اﷲ , پاک , برکت , جسم , وضو , نام , ﷲ تعالیٰ , جگہ , ﷲ , بسم ﷲ